قرآن و حدیث کا دوسرا نام اسلام ہے۔ یہ ایک چیز کے دو نام ہیں قرآن کو حدیث سے جدا کیا جاسکتا ہے نہ حدیث کو قرآن سے۔ رسول اکرم کے اقوال، افعال اور جو کام آپ کے سامنے ہوئے اور آپ نے ان کی تصدیق کی یا ان پر خاموشی اختیار کی ان کو محدثین کرام نے مستقل کتابوں کی صورت میں جمع کردیا۔ ان مجموعات میں سے حدیث و سنت کا معتبر ترین مجموعہ امام بخاری کی ’’الصحیح‘‘ ہے جسے عام زبان میں صحیح بخاری کہا جاتاہے۔ صحیح بخاری عربی زبان میں ہے۔ اس میں رسول اکرم کے اقوال و افعال کو صحیح سند کے ساتھ جمع کیا گیا ہے۔ دعوت اسلام پھیلنے کے ساتھ ساتھ آپ کے فرامین کے دوسری زبانوں میں تراجم کی شدید ضرورت محسوس ہوئی۔ مسلمانوں کا بُرا طبقہ اردو دان تھا۔ نواب صدیق حسن خان نے اس کس شدید ضرورت کے پیش نظر اس کا اردو میں ترجمہ کرایا پھر کئی ایک ترجمے ہوئے جن میں سے مولانا داؤد راز کا ترجمہ اور تشریح کافی معروف ہوا۔
اردو زبان کیونکہ ارتقائی عمل سے گزرتی رہتی ہے اس لیے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کئی الفاظ متروک ہوجاتے ہیں حدیث کے تراجم کے حوالے سے بھی یہ ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ دارالسلام نے اس کام کا بیڑہ اٹھایا۔ خصوصی طور پر بخاری شریف کی مفصل شرح ’’ہدایۃ القاری‘‘ کے نام سے شائع کی۔
اس کتاب کی خصوصیات درج ذیل ہیں۔
اس شرح کو مکمل کرنے کے لیے مولانا مفتی عبد الستار حماد نے سولہ سال شب و روز محنت کی۔
پھر پانچ مختلف ریسرچرز نے اس کو رحف بہ حرف باری باری پڑھا۔
پرانے الفاظ متروک کر دیے گئے ہیں۔
آسان اور سلیس اردو میں بات سمجھانے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔
فوائد میں احادیث کی تخریج کے ساتھ ساتھ صحت و ضعف کا اہتمام کیا گیا ہے۔
بامقصد تفصیل کا اہتمام کیا گیا ہے، بے جا طوالت سے گریز کیا گیا ہے۔
ابواب اور ترجمۃ الباب کی تشریح کے لیے ’’وضاحت‘‘ کے نام سے مستقل عنوان قائم کیا گیا ہے۔
بظاہر متعارض احادیث کی تطبیق کا التزام کیا گیا ہے۔
مسلکی تعصب سے ہٹ کر خالص کتاب و سنت کی سلف کے منہج کے مطابق ترجمانی کی کوشش کی گئی ہے۔
گاہے گاہے جدید مسائل کا حل بھی پیش کردیا گیا ہے۔
احادیث رسول کو شکوک قرار دینے کی مذموم کوششوں کا رد بھی آپ کو فوائد و مسائل میں جگہ جگہ دیکھنے کو ملے گا۔ ترجمہ عام فہم اور زبان نہایت سادہ ہے۔ امید ہے قارئین کے لیے یہ کتاب نور ہدایت ثابت ہوگی۔ اللہ تعالیٰ مؤلف، شارح، ناشر اور دیگر معاونین سب کی مساعی جمیلہ کو قبول کر اس کتاب کو امت کی ہدایت کا ذریعہ بنائے۔
You Also Viewed
-
Satisfaction Guaranteed
-
Customer Care
-
Easy Returns
-
Fast Shipping