آج کے اس پر فتن دور میں جبکہ نوجوان نسل بتدریج اسلام سے دور ہو رہی ہے ، اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم اپنے جوجوانوںکو اپنے اسلاف کی سیرت پڑھائیں، نوجوان نسل کو بتائیں کہ ان کہ اخلاق و کردار کیسے تھے اور انھوں نے اسلام کے لیے کتنی قربانیاں پیش کیں۔ `رجالِ قران` کے فاضل مولف ڈاکٹر عبدالرحمن عمیرہ کا اسلوب بیان بڑا عمدہ ہے۔ انھوں نے بلکل کہانی کے انداز میں ان صحابہ کرام کی سیرت اس کتاب میں بیان کی ہے جن کے بارے میں قران کریم میں آیات نازل ہوئی ہیں۔ انھوں نے اس کتاب میں صحابہ کرام ہی نہیں بلکہ ان کفار اور منافقین کے بارے میں بھی پوری تفصیل کے ساتھ لکھا ہے جن کے بارے میں قران نازل ہوا، کتاب میں موجودواقعات تاریخ کی مستند کتابوں سے نقل کیے گئے ہیں۔ ان واقعات اور صحابہ کرام کی مبارک زندگیوں میں ہمارے لیے نہایت قیمتی درس موجود ہیں۔
You Also Viewed
-
Satisfaction Guaranteed
-
Customer Care
-
Easy Returns
-
Fast Shipping